تمہیں یاد ہے جاناں

تمہیں یاد ہے جاناں ؟؟؟
جب میں رات کو بستر پر سونےکے لیےآتا تھا تو تمہیں کال کرتا تھا اور تم سے بات کرتے کرتے نیند آجایا کرتی تھی باتیں بھی تو تم دنیا جہان کی کیا کرتی تھی اپنی دوستوں سے لے کر میرے دوستوں تک کسی کو نہیں بخشتی تھی پھر جب میں تمہیں کہتا تھا کہ مجھے نیند آرہی ہے تو تم کہتی تھی کہ سو جائیں نا 
 مگر کال نہیں بند کرنی اور میں کال بند کیے بغیر ہی سوجایا کرتا تھا اور تم سوئے ہوئے میری سانسوں کی آوازیں سنا کرتی اور خود بھی سو جایا کرتی تھی جب میں صبح اٹھ کر کل ٹائمر دیکھ کرتا تھا تو حیران رہ جایا کرتا تھا کبھی چار گھنٹے باون منٹ کبھی تین گھنٹے اٹھارہ منٹ۔ اگلے دن بھی مجھ سے پہلے جاگ جایا کرتی تھی اور گڈمارننگ کا میسج بھی تمہارا ہی ہوتا زندگی سرپٹ دوڑ رہی تھی اور بے انتہاء خوبصورت ، اور آج میں تکیے توڑموڑ کر بھی نیند نہیں آتی ۔ پتہ نہیں تم نے مجھ   بات کا انتقام لیا کیوں میری زندگی کو ہمیشہ کے لئے اندھیروں کے حوالے کر دیا میں تم سے کسی قسم کا گِلہ نہیں کر رہا اور نہ میں رو رہا ہوں بس دل کا حال بتا رہا ہوں  ان راتوں کا حال بتا رہا ہوں جو اب مجھ پر ہنستی ہیں

Post a Comment

0 Comments